منگل کے روز جماعت اسلامی پاکستان کی میزبانی میں " مسئلہ فلسطین اور عالم اسلام کی ذمہ داریاں" کے عنوان سے منعقدہ ایک کانفرنس میں پاکستان کی سیاسی اور مذہبی جماعت کے رہنماؤں نے فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت کی۔
حرم امام رضا (ع) کے شعبۂ تعلقات عامہ کے نائب سربراہ نے کہا کہ زائرین کی سہولت کے لئے ”سفارتی زیارت“ کے عنوان سے ہم ایک پروگرام شروع کرنے جارہے ہیں جو زیارت کے متمنی افراد کیلئے مفت ویزا فراہم کرے گا۔
اس منصوبے کا مقصد انسداد دہشت گردی کے خصوصی یونٹوں کے انتظام میں حکومتی اداروں کے تعاون کی سطح کو بڑھانا ہے اور ساتھ ہی تاجکستان اور چین کی خصوصی انسداد دہشت گردی فورسز کی تربیت اور عملی حکمت عملی کی مہارتوں کی سطح کو بڑھانا ہے۔ .
عالمی جنگ دوم کے بعد امریکہ اور برطانیہ کی مدد سے منحوس صہیونی حکومت وجود میں آئی۔ اس کے بعد تیس سالوں تک فلسطینی عوام اور عرب حکومتوں کا زوال کا سامنا ہوا۔ عرب اور اسلامی ممالک ایک ایک کرتے ہوئے اسرائیل کے سامنے تسلیم کرنے لگے۔
اپنے تبصرے میں ایک اور جگہ، عالم دین آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم نے بعض مسلم ممالک کی اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی مذمت کی۔ انہوں نے منامہ کے 2020 میں اسرائیل کے ساتھ سرکاری سفارتی تعلقات قائم کرنے کے فیصلے کی بھی مذمت کی۔
رہبر انقلاب اسلامی نے اس ملاقات میں پیغمبر اکرم اور امام جعفر صادق علیہما السلام کے یوم ولادت کی عظیم اور نورانی عید کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پیغمبر اکرم کے درخشاں سورج کا انسانیت کی ہر فرد کی گردن پر حق ہے اور سبھی ان کے مقروض ہیں کیونکہ پیغمبر نے ایک ماہر طبیب کی طرح غربت، جہل، ظلم، امتیازی سلوک، نفسانی خواہشات، بے ایمانی، بے مقصدیت، اخلاقی ...
اس بات کا راز کہ وحدت زمینی نہیں ہے بلکہ آسمانی ہے یہ ہے کہ زمینی موجودات باہم جمع نہیں ہوسکتے۔ اس کے برعکس آسمانی موجودات سب کے سب باہم ہیں۔ آسمانی کتابوں میں ہر چند کچھ اختلاف ہے لیکن آسمانی کتابوں کے پیام میں کسی قسم کی مخالفت نہیں ہے
اسلام کے دشمنوں نے خطے کے اتحادی ممالک کو تقسیم کرنے اور ان کے درمیان دشمنی پیدا کرنے کی بھرپور کوشش کی۔ گزشتہ برسوں کے دوران ہم نے اسلامی ممالک کے اندر جنگ، دہشت گردی، سڑکوں پر لڑائیاں وغیرہ دیکھی ہیں
وحدت کے دشمن خود مذاہب کے اندر موجود ہیں۔ وحدت کے مخالفین خود مختلف مذاہب کے اندر موجود ہیں ۔ مگر یہ تو ہوگا کیونکہ کونسی ایسی حقیقت ہے جس کے دشمن نہ ہوں؟ اور کونسا ایسا راستہ ہے جس میں مشکلات نہ ہوں؟
دشمن اسلامی معاشروں میں یاس اور ناامیدی پھیلانا چاہتا ہے مگر امت مسلمہ نے اس کے اس منصوبہ کو اپنی وحدت سے خاک میں ملا دیا ہے اور ثابت کردیا ہے کہ اسلامی امت کے کان شہدا کی صدا کو سننے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور ان کی راہ میں قدم بڑھا رہے ہیں
حجۃ الاسلام حاج علی اکبری نے کہا: تمام انسانوں اور اسلامی معاشرہ کو دوسرے انسانوں کی طرف سے محفوظ اور صحت مند رہنے کا حق حاصل ہے۔ یہ مسئلہ اتنا بنیادی ہے کہ تاریخ انسانی میں حکومتوں کی تشکیل کی سب سے اہم وجہ، حکمت اور فلسفہ اس حق کو حاصل کرنا رہا ہے۔
بحرین سے تعلق رکھنے والے سوشل میڈیا کی معروف ایکٹویسٹ شیخہ الماجد کو آل خلیفہ نے گرفتار کرلیا ہے۔ الماجد حال ہی میں عراق میں اربعین حسینی کے اجتماع میں شرکت کرکے واپس آئی تھی۔
یوم وصال نبی اکرم (ص) اور یوم شہادت حضرت امام حسن المجتبیٰ (ع) کی مناسبت سے جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے زیر اہتمام حسب عمل قدیم وادی کے اطراف و اکناف میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔
وزیر قانون کے مطابق پولیس کی جانب سے تشدد آمیز سلوک کے خلاف احتجاج کے جرم میں ہزاروں افراد کو گرفتار کرنے کے بعد سزائیں دی جارہی ہیں۔
فرانسیسی وزیر قانون کے مطابق گذشتہ مہینے عوامی مظاہروں میں شرکت کے جرم میں 2 ہزار افراد کو سزا سنائی گئی ہے۔
منگل کو ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون ایرک ڈوپند مورتی نے کہا کہ عوامی ...
دوسری طرف مسلمانوں میں سے کچھ گروہ ایسے پیدا ہوئے جنہوں نے اسلامی معاشرے کے روشن چہرے کو سوچنے، بولنے اور غیر دانشمندانہ اور عقلی اور اخلاقیات سے کوسوں دور، اور غلط تعصب، خود پسندی اور دوہری جہالت سے گمراہ کر دیا۔
انہوں نے اشارہ کرتے ہوئے کہا: اگرچہ افغانستان کے عوام کی اقتصادی حالت گزشتہ سالوں کے مقابلے خراب ہے لیکن کربلا معلی کی زیارت اور اربعین حسینی کے لیے لوگوں کے جوش میں کوئی کمی نہیں آئی اور وہ زیارت پر جانے کے لئے تیار ہیں۔
صدر علوی نے اس ملاقات میں اس بات پر زور دیا کہ ایران ہمارا برادر اور پڑوسی ہے اور پاکستان ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے جو کہ تاریخ، ثقافت اور مذہب میں جڑے ہوئے ہیں۔
آيت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے اتوار کے روز، جمیعت علمائے اسلام کے اجتماع میں دہشت گردانہ بم دھماکے پر پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کو ایک پیغام میں اس ملک کی حکومت اور قوم کو تعزیت پیش کی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے زور دے کر کہا: ایران اور پاکستان اسلامی تعاون تنظیم کے دیگر رکن ممالک کے ساتھ اسلامو فوبیا کے خطرے کا مقابلہ کرنے اور اس سے لڑنے میں تعاون کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔