پاکستان کے شہر ملتان کے نشتر اسپتال میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر مصطفیٰ کمال پاشا کے مطابق ڈاکٹرز اور پیرا میڈکس سمیت 18 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے
ہالینڈ میں مشتعل افراد نے محض افواہوں پر فائیو جی ٹیکنالوجی کے ٹیلی کمیونی کیشن ٹاورز کوآگ لگادی۔ اطلاعات کے مطابق ہالینڈ میں گزشتہ دنوں یہ افواہیں زیر گردش تھیں کہ 5 جی ٹیکنالوجی سے کورونا وائرس اور دیگر بیماریاں پھیل رہی ہیں
ایران کے وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے ٹیلی فونی گفتگو میں ایران کے تعلق سے امریکہ کے غیر قانونی اقدامات اور یمن کی ناگفتہ بہ صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
امریکی وزیر دفاع مارک اسپرغیر اعلانیہ دورے پر عراق میں امریکہ کے ایک فوجی اڈے پر پہنچ گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق امریکی وزیر دفاع عراق میں عین الاسد میں امریکی فوی اڈے پر پہنچ گئے ہیں
افغانستان کی فوج نے دعوی کیا ہے کہ اس نے افغان صوبے زابل کے شہر میزان میں ایک فضائی حملے میں 3 طالبان دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ یہ حملہ انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر کیا گیا
نجف اشرف میں بزرگ مرجعہ عالی قدر آیت اللہ سید علی سیستانی حفظہ اللہ تعالی نے عراق میں کورونا وائرس کے باعث ایجاد ہونے والی صورتحال کے پیش نظر رمضان مبارک کے موقع پر گھروں پر رہنے کا فتوا دیا ہے
انسداد کورونا ہیڈ کواٹر میں مختلف کمیٹیوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر حسن روحانی نے امید ظاہر کی کہ نوجواں سائنسدانوں کی علمی صلاحیتوں اور کاوشوں کو دیکھتے ہوئے کورونا ویکسین کی اندرون ملک تیاری دشوار نہیں ہو گی۔
یمن کے صوبے حضرموت کے علاقے الحشر کے حوالے سے سامنے آنے والی رپورٹ سے بخوبی دکھائی دیتا ہے کہ جارح سعودی اتحاد حضرموت اوراس علاقے کے عوام کو کورونا وائرس میں مبتلا کرنے کی کوشش کررہا ہے
عراقی کردستان کے سربراہ کا کہنا تھا کہ جس وقت داعش نے عراق پر چڑھائی کی اور وہ کردستان کے قریب ہونے لگا تو سب سے پہلے شہید سلیمانی نے ان سے رابطہ کر کے مدد کرنے کے لئے اپنی آمادگی کا اعلان کیا
برطانیہ میں رواں ماہ کے دوران وائرلیس ٹاورز اور ٹیلی کام کے دوسرے سامان کو جلانے اور نقصان پہنچانے کے 30 سے زائد واقعات پیش آئےہیں۔ ان واقعات میں وہ افراد ملوث ہیں جو کورونا وائرس کو فائیو جی ٹیکنالوجی سے جوڑتے ہیں۔
امریکہ کی وزارت خارجہ نے جمعے کی شب ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی حزب اللہ کے کمانڈر محمد کوثرانی کے بارے میں اطلاعات فراہم کرے گا اسے 10 ملین ڈالر کا انعام دیا جائے گا
پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید کیس سامنے آنے کے بعد کورونا وائرس کے مریضوں کی کُل تعداد 4 ہزار 793 ہو گئی ہے، جبکہ اس سے انتقال کرنے والے افراد کی تعداد 72 ہو چکی ہے۔