ایران کے وزیر خارجہ نے ٹوئیٹ کیا کہ ایسے میں کہ جب امریکہ کو جو دنیا کے بڑے اقتصادی ملک کے عنوان سے کورونا کا مقابلہ کرنے کے لئے عالمی امداد کی ضرورت پڑ گئی ہے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ واشنگٹن کی پابندیوں کا نظارہ نہ کرے
اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل باقری نے حضرت امام حسین علیہ السلام کی ولادت اور یوم سپاہ کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا ہے
یمن پر سعودی اتحاد کی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے اور کل رات جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سعودی اتحاد نے یمن کے مغربی صوبے الحدیدہ پر توپوں کے گولے داغے
فائرنگ کا واقعہ بلوچستان کے کیچ کے علاقے منڈ میں پیش آیا۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے اس وقت فرنٹیئر کور (ایف سی) کے اہلکاروں پر فائرنگ کی جب وہ سہرین کوہ کے علاقے میں باڑ لگانے کے کام کا معائنہ کر رہے تھے
ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کی کورونا وائرس کے بحران سے نمٹنے کی روش کی تنقیدوں کے درمیان ان کی حکومت نے اسرائیل کے ساتھ کروڑوں ڈالر کے ہتھیاروں کے معاہدے کو آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے
بھارتی حکومت نے ملک میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اعلان کردہ لاک ڈاؤن کے بعد غریبوں کی مدد کے لیے 22.6 ارب ڈالر کی خطیر رقم کے پیکج کا اعلان کردیا ہے
امریکہ کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد کے لحاظ سے پہلے نمبر پر آگیا ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس کے مریضو ں کی تعداد 85 ہزار 280 ہوگئی جبکہ چین میں یہ تعداد 81 ہزار 340 ہے۔
ترکی کے وزیرداخلہ نے سعودی عرب کی طرف سے حجاج عمرہ میں کورونا وائرس کے کیسز کو چھپانے پر شدید تنقید کرتے ہوئےکہا ہے کہ سعودی عرب نے ہمسایہ ممالک میں کورونا وائرس پھیلانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
ایران کے خلاف امریکا نے نئی پابندیاں ایسی حالت میں عائد کی ہیں کہ ایران میں کورونا وائرس کے بڑھتے خطروں اور کورونا کے مریضوں کو درپیش مشکلات کی وجہ سے دنیا کے کچھ ممالک نے تہران کے خلاف امریکی پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا تھا
اتحاد اقوام متحدہ کے جنرل انٹینو گوتریش کی جنگ بندی کی درخواست اور یمنی معزول حکومت کے سربراه منصور ھادی کے فیصلے کی حمایت میں جنگ بندی کا فیصلہ کیا ہے۔
چین نے پاکستان میں مہلک کورونا وائرس سے نمٹنے کےلیے طبی ماہرین بھیجنے کا اعلان کردیا۔ چینی سفارتخانے کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق چینی حکومت پاکستان کو کورونا وائرس سے لڑنے میں مدد کے لئے طبی ماہرین بھیجے گی
پاکستان کے شہر لاہور کے علاقے شاہدرہ کے پیٹرل پمپ پر ایک ٹینکڑ الٹنے سے مائع قدرتی گیس (ایل پی جی) کے اخراج کے چند لمحوں بعد ہونے والے زوردار دھماکے سے ایک شخص جاں بحق اور ٹریفک وارڈن سمیت 10 زخمی ہوگئے۔
طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے کہا ہے کہ بگرام جیل سے افغان طالبان کے قیدیوں کی رہائی 31 مارچ سے شروع ہوجائےگی۔ سہیل شاہین نے کہا کہ فیصلہ امریکہ، قطر، افغان حکومت، ہلال احمر اور طالبان کی ویڈیو کانفرنس میں کیا گیا