اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے یمن پر سعودی اتحاد کے جاری حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکا، یمن میں ایک اور شکست کا مزہ چکھے کا اور منہ کی کھا کر یمن سے بھی نکلے گا
افغانستان نیشنل سیکورٹی کونسل کے اعلان کے مطابق حکومت اور طالبان کے نمائندوں نے اس ویڈیو کانفرنس میں ملک میں تشدد میں کمی لانے، براہ راست مذاکرات کرنے اور مستقل جنگ بندی کے بارے میں گفتگو کی
امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے ملیریا کی دوا کلورو کوئین فاسفیٹ کے کورونا وائرس کے علاج میں بہترین ثابت ہونے کے دعوے پر امریکی جوڑے نے یہ دوا استعمال کرلی جس کے نتیجے میں شوہر ہلاک ہوگیا جبکہ بیوی تشویشناک حالت میں زیر علاج ہے
پاکستان میں کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورت حال کے لیے وزیر اعظم نے ریلیف پیکچ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 300 یونٹ بجلی استعمال کرنے والےصارفین سے3ماہ کی اقساط میں بل وصول کریں گے
افغان حریف رہنما ؤں کے درمیان نئی حکومت کی تشکیل پر ناکامی کے بعد امداد میں کمی کی گئی۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو نے افغانستان کے لیے امریکی امداد میں ایک ارب ڈالر کی کمی کا اعلان کیا
دہلی پولیس نے شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کی مخالفت میں شاہین باغ میں تین ماہ سے زیادہ عرصے سے جاری دھرنا و مظاہرے پر کارروائی کرتے ہوئے منگل کی صبح دھرنے کے مقام کو خالی کرا لیا۔
کورونا وائرس سے ہندوستان کی 30 ریاستوں اور اس ملک کے زیرانتظام کشمیرمیں لاک ڈاون کا سلسلہ جاری ہے اور متاثرین کی تعداد 471 ہوگئی جبکہ 9 افراد جان کی بازی ہار گئے
قم المقدس کے مرجع عالی قدر آیت اللہ سید شبیری زنجانی کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔ اس اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وہ افراد جو کورونا وائرس کا شکار ہیں ان افراد کو خمس کا نیمہ مبارک دیا جاسکتا ہے