غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزارت صحت کے اعلان کے مطابق گذشتہ سال 7 اکتوبر سے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کے حملوں کے نتیجے میں اب تک 43 ہزار 374 افراد شہید ہو چکے ہیں۔
صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے آج (پیر) کو اطلاع دی ہے کہ صیہونی حکومت کے برازیلین نژاد فوجی سانتیاگو اووادیا نے غزہ کی پٹی میں جنگ سے واپس آنے کے بعد خودکشی کر لی ہے۔
تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر بریگیڈیئر جنرل علی فدوی نے کہا کہ صہیونی حکومت کی جانب سے ایران کی حاکمیت اور سلامتی پر شرارت آمیز حملے کے بعد غاصب حکومت کو یقینی طور پر جواب دیا جائے گا۔
تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی زمینی افواج کا ایک انتہائی ہلکا طیارہ پیر کی صبح جنوب مشرقی صوبے میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔
صہیونی اخبار یدیعوت احارونوت نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ صہیونی وزیراعظم نتن یاہو کی آمد سے قبل سرحدی علاقے المتلہ کے فوجی اڈے پر ڈرون حملہ ہوا۔ مقامی ذرائع کے مطابق حملہ نیتن یاہو کی آمد سے 20 منٹ قبل ہوا۔
فلسطینی خبر رساں ایجنسی سما کی رپورٹ کے مطابق، حماس کے رہنما کے پوسٹ مارٹم کے بعد اسرائیلی ڈاکٹر اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ یحییٰ سنور نے اپنی شہادت سے قبل 72 گھنٹے سے کچھ نہیں کھایا تھا۔
پیر کو تہران میں ہفتہ وار پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ہفتے کے دوران، وزیر خارجہ نے خطے کے ممالک کا دورہ یا ٹیلی فون پر رابطے کیے ہیں اور وہ عنقریب پاکستان کا دورہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ غزہ کے شمال سے امداد کی بہت سی درخواستیں امدادی دستوں تک پہنچتی ہیں اور انہیں فاقہ کشی سے بچانے اور ملبے کے نیچے سے زخمیوں اور شہداء کو نکالنے جیسے مطالبات اٹھائے جاتے ہیں۔
تقریب خبررساں ایجنسی نے شہاب خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کمال عدوان اسپتال کے سربراہ حسام ابو صوفیہ نے کہا ہے کہ گزشتہ رات ہم نے کمال عدوان اسپتال کے نواحی علاقوں اور علیمان السعید کے علاقے میں فضائی حملے اور رہائشی عمارتوں کی تباہی کا مشاہدہ کیا۔ "
الجزیرہ نیٹ کے مطابق صیہونی حکومت کی عوامی فضا قابض فوج کی جانب سے جنگ سے متعلق حساس معلومات کے افشاء میں ملوث وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے معاون سمیت اہلکاروں کی گرفتاری پر شدید تنازعہ دیکھ رہی ہے۔
تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ گذشتہ مہینے میں غزہ کی طرح غرب اردن میں بھی غاصب صہیونی فوج کے خلاف فلسطینی مقاومت کے حملوں میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے صیہونی حکومت کے حالیہ شر میں شہید ہونے والے ایئر ڈیفنس فورس کے شہداء کے اہل خانہ سے ملاقات میں فرمایا کہ تمام شہداء ایک مراعات یافتہ مقام پر ہیں اور خدا کی طرف سے ان پر ناز ہے۔
تقریب خبررساں ایجنسی نے لبنانی ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ مقاومتی تنظیم حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین میں صہیونیوں کے نام ایک اور دھمکی آمیز پیغام جاری کیا ہے۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...