امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پریس کانفرنس میں عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ اس ادارے کے فنڈز روکنے پر غورکریں گے
چین نے76 روزہ لاک ڈاؤن کے خاتمہ پر جشن منعقد کیا اور کورونا وائرس کو شکست دے کر ووہان شہر کھول دیا ہے۔ لاک ڈاؤن کے خاتمے سے کورونا کا گڑھ بننے والا ووہان شہر ایک بار پھر معمولی شہر میں تبدیل ہو گیا
کورونا وائرس دنیا کے 200 سے زائد ملکوں میں پھیل گیا ہے جس سے اب تک کم سے کم 80 ہزار افراد ہلاک اور 14 لاکھ 11 ہزار افراد متاثر جبکہ تقریبا 3 لاکھ کے قریب افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے کیسز 2 لاکھ تک پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سعودی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ کچھ ہفتوں میں سعودی عرب میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ تک جاسکتی ہے
ملیریا کی دوا کلوروکوئین کے کورونا وائرس کے مریضوں پر مضر اثرات دیکھتے ہوئے سویڈن کے ڈاکٹروں نے کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے اس کا استعمال بند کر دیا ہے۔
حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی حدیث کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: شب برات ( شب نیمہ شعبان ) شب قدر کے بعد سب سے افضل شب ہے۔
پاکستان کے شہر کراچی کے تاجروں نے 15 اپریل بدھ سے دکانیں کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔ آل سٹی تاجر اتحاد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 15 اپریل کو دکانیں کھول دیں گے
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزيرخارجہ محمد جواد ظریف نے ترک وزیر خارجہ چاوش اوغلو سے ٹیلیفون پر گفتگو میں کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں ترکی کی مدد کرنے پر آمادگی کا اظہارکیا ہے۔
پاکستانی سپریم کورٹ نے ہائی کورٹس سے قیدیوں کی رہائی سے متعلق اٹارنی جنرل خالد جاوید خان کی پیش کردہ سفارشات کو تسلیم کرتے ہوئے سندھ، اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے قیدیوں کی رہائی کے فیصلے کالعدم قرار دیتے ہوئے قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے
پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 577 سامنے آئے ہیں جس کے بعد کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4004 ہوگئی ہے جبکہ 54 افراد ہلاک ہوگئے ہیں
لاطینی امریکی ملک ایکوا ڈور میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی لاشیں طبی بحران اور بد انتظامی کے باعث سڑکوں پر پڑی ہیں۔ لاطینی امریکی ملک ایکوا ڈور میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 60 سے تجازو کر گئی ہے
پرواز پی کے 9814 پائلٹس کے انکار کے باعث منسوخ کی گئی۔ 161 پاکستانی عراق کے مختلف شہروں سے بغداد جمع ہوئے تھے جن کو خصوصی پرواز سے پاکستان لایا جانا تھا
یمن پر سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں کے حملے کے بعد ان علاقوں میں خوفناک دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔ ہونے والے تازہ ترین حملوں میں جانی اور مالی نقصانات کی ابھی تک کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے
جرمنی نے کورونا وائرس کویورپی یونین کےرکن ممالک کے لیے تاریخ کا سب سے بڑا بحران قراردیدیا ہے۔ اس حوالے سے جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل نے یورپی ممالک پر زور دیا کہ وہ خطے کو اس بیماری سے بچاننے کے لیے متحد ہوجائیں۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...