رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے جمعہ کے روز، ووٹ ڈالنے کے بعد کہا: اپنی عزیز قوم کے لئے اللہ تعالی سے بہترین ایام اور برکتوں کی دعا کرتا ہوں۔
شہید رئیسی کی اہلیہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ آنسوؤں کے سمندر نے اسلامی جمہوریہ کا نیا چہرہ نمودار ہوا اور ہم ایک خاندان کی طرح ایک شہید حکمران کی وفات پر روئے اور غمزدہ ہوئے۔
رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے کہا کہ شہید صدر ابراہیم رئیسی کے دور حکومت میں جو اسلامی انقلاب کے اصولوں پر سختی سے کاربند تھی، ایران کے عالمی تعلقات مضبوط اور پائیدار ہوئے ہیں۔
ایرانی عدلیہ کے عہدیداروں نے شہید آیت اللہ بہشتی اور ان کے 72 ساتھیوں کے شہادت کی برسی کے موقع پر رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔
سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے اپنے ہفتہ وار تقریر میں کہا: امریکہ دھوکا دے رہا ہے ۔ واشنگٹن نے غزہ میں انسانی صورت حال پر تشویش کے بہانے سے ایک جیٹی بنائی ہے تاکہ اسے اپنی چھاونی اور دشمن کی مدد کے لئے استعمال کر سکے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے عید الاضحی کے پرمسرت موقع پر سوشل میڈیا پر پیغام دیا کہ: تمام مسلمانوں کو عید الاضحی کی آمد پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ فلسطین کو فتح و نصرت عطا فرمائے۔"
صیہونی حکومت اور اس کے حامیوں خاص طور پر امریکہ سے اظہار بیزاری اس سال حج سے آگے بڑھ کر مسلمانوں کے شہروں اور پوری دنیا میں ہونا چاہیے اور اس میں ہر ایک کو شامل ہونا چاہیے۔
اس سال کا اعلان برائت، حج کے موسم اور میقات تک محدود نہیں ہونا چاہئے بلکہ مسلمان بسنے والے دنیا کے ہر ملک اور ہر شہر میں لوگوں کی زبان پر اعلان برائت ہونا چاہئے۔
رہبر معظم انقلاب حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے رواں سال کے حج کے اجتماع کے نام ایک پیغام جاری کیا ہے جس کا متن کچھ در بعد نشر کر دیا جائے گا۔
حماس تحریک نے بھی القدس اور مسجد اقصیٰ کو آزاد کرانے کے راستے میں حاج ابو طالب کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا اور الاقصی طوفان کی لڑائی کے دوران حزب اللہ کے بھائیوں اور لبنانی اسلامی مزاحمت کی کوششوں، تعاون اور حمایت کو سراہا۔
تحریک انصار اللہ کے رہنما سید عبدالملک الحوثی نے یہ بھی کہا: جو لوگ اپنے آپ کو " حرمین شریفین کے خادم" کہتے ہیں، ان دو مقدس مقامات کو بھاری آمدنی حاصل کرنے اور لوگوں کو یرغمال بنانے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔
یمن کی انصار اللہ تحریک کے سربراہ نے کہا: ان واقعات کو غزہ کی پٹی میں گذشتہ آٹھ ماہ کی پیشرفت کے ساتھ جائزہ لینے سے معلوم ہوتا ہے کہ صیہونی دشمن اس علاقے میں کوئی عملی فتح حاصل نہیں کرسکا ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے آج حضرت امام خمینی رحمت اللہ علیہ کی پینتیسویں برسی کے پروگرام سے خطاب میں دو مسائل، مسئلہ فلسطین اور صدر ایران کی شہادت پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔
سید حسن نصراللہ نے مجاہد عالم دین آیت اللہ شیخ علی کورانی کے انتقال کی مناسبت سے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ ہم امریکا اور برطانیہ کی جارحیت کے مقابلے میں یمن کے عوام اور فوج کے ساتھ مکمل یک جہتی کا اعلان کرتے ہیں۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے استقامت کو شام کی شناخت قرار دیتے ہوئے فرمایا ہے کہ اس خطے میں اسی خصوصیت اور شناخت کی بنا پر شام ممتاز پوزیشن کا مالک ہے اور اس کی یہ خصوصیت باقی رہنی چاہئے۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...