ریاستہائے متحدہ کی دسیوں یونیورسٹیوں کے آپ اسٹوڈنٹس کے علاوہ دوسرے ملکوں میں بھی یونیورسٹیاں اور عوام اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔ پروفیسروں کی جانب سے آپ اسٹوڈنٹس کا ساتھ اور آپ کی پشت پناہی ایک اہم اور فیصلہ کن واقعہ ہے۔
ایرانی پارلیمنٹ کا 12واں دور پیر کی صبح شروع ہوا۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایرانی پارلیمنٹ کے نئے دور کے آغاز کے موقع پر ایک خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے اپنے پیغام میں لبنان کی حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کی والدہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
سید حسن نصر اللہ نے اپنے خطاب کے آغاز میں کہا کہ آیت اللہ رئیسی اور شہید حسین امیر عبداللہیان کی شہادت کے غم و اندوہ کے ایام کی وجہ سے "عید مقاومت" کی تقریب اور صیہونی حکومت کے قبضے سے جنوبی لبنان کی آزادی کی سالگرہ نہیں منائی گئی۔
شہید صدر رئیسی اور ان کے ساتھی شہداء کی نماز جنازہ صبح نو بجے تہران یونیورسٹی میں رہبر معظم آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی اقتدا میں ادا کردی گی۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے مجلس خبرگان رہبری کے چھٹے دور کے آغاز کی مناسبت سے اپنے پیغام میں، اس اہم ادارے کو اسلامی عوامی حکمرانی کا مظہر قرار دیا ہے۔
اس پیغام میں سید حسن نصر اللہ نے رہبر معظم انقلاب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس حساس مرحلے میں شہیدوں کے غم میں شریک ہیں۔ آپ استکباری طاقتوں کے خلاف جنگ میں امت اسلامیہ کی قیادت کر رہے ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر جناب حجۃ الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی اور ان کے معزز ساتھیوں کی ہیلی کاپٹر کے حادثے میں رحلت کی خبر ملی جسے سن کر بہت افسوس ہوا۔
ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان، نمایندہ ولی فقیہ آیت اللہ آل ہاشم اور صوبہ آذربائیجان کے گورنر مالک رحمتی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہوگئے ہیں۔
ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کو لے جانے والے ہیلی کاپٹر کو ورزقان کے علاقے میں حادثہ پیش آیا ہے اور مشرقی آذربائیجان، اردبیل اور زنجان کی ایمرجنسی ریسپانس ٹیمیں جائے حادثہ کی طرف روانہ کردی گئی ہیں۔
تقریب مذاہب اسلامی کی عالمی اسمبلی کے سیکریٹری جنرل حجت الاسلام والمسلمین حمید شہریاری نے جمعرات کی رات جمہوریہ تاتارستان میں روس اور عالم اسلام کے روابط پر منعقدہ ایک نشست سے خطاب کیا۔
جنرل اسماعیل قاآنی نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ فرانس، برطانیہ اورجرمنی جنہوں نے "وعدہ صادق" آپریشن کے وقت اپنے جنگی طیارے اسرائیل کی حمایت میں بھیجے تھے، وہ یہ نہ سمجھیں کہ اب سب کچھ ختم ہوچکا ہے! بلکہ ان کا حساب وقت پر چکایا جائے گا۔
سید حسن نصراللہ نے کہا کہ امریکہ شام میں اپنی پسند کی حکومت لانا چاہتا تھا۔ شہید بدرالدین اور دیگر شہداء نے اپنے خون کا نذرانہ دے کر مقاومت کو دوام بخشا۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای امام رضاؑ بین الاقوامی کانفرنس کے منتظمین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ائمہ کی زندگی کے تمام پہلوؤں کو سمجھنے کی ضروری ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت العظمٰی سید علی خامنہ ای کی تازہ ترین تصویر ان کی ذاتی لائبریری میں شائع ہونے کے بعد کتابوں کے شعبے سے تعلق رکھنے والے صحافی محمد صادق علیزادہ نے ان فلسفیانہ کتابوں کی فہرست نکالی ہے جو اس تصویر میں دیکھی جا سکتی ہیں۔
یمنی مقاومتی تنظیم انصار اللہ سربراہ سید عبدالملک الحوثی نے یوم استکبار کے موقع پر کہا ہے کہ مغربی ممالک کا سازشیں مسلمانوں کا تشخص مٹانے پر مرکوز ہوگئی ہیں۔ مسلمانوں کو معنویت سے محروم کرنا مغرب کی پالیسی ہے۔
انہوں نے کہا کہ صہیونی حکومت نے رفح پر حملہ کرکے عرب اور مسلمان ممالک کو مکمل نظرانداز کردیا ہے۔ رفح میں پناہ گزین کیمپوں پر حملہ کرنے سے فلسطینی مہاجرین کی جان خطرے میں پڑگئی ہے۔
تہران میں بارھویں پارلیمانی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پولنگ کا وقت شروع ہوتے ہی رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے حسینیہ امام خمینی (رحمت اللہ علیہ) کے پولنگ بوتھ نمبر 110 پر اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...