سعودی عرب کی حکومت نے مکہ اور مدینہ کے بعد اہم ترین شہر جدہ میں بھی کرفیو نافذ کردیا ہے۔ سعودی وزارتِ داخلہ کے اعلان کے مطابق کورونا وائرس سے بچاؤ کے حفاظتی اقدام کے طور پر جدہ میں 24 گھنٹے کا کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے کورونا وائرس کے ساتھ مقابلہ کے سلسلے میں سماجی سطح پر دوری اور فاصلہ کو اہم قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ سماجی دوری اور فاصلہ کی اسکیم کی اسمارٹ فاصلہ اسکیم میں تبدیلی کا سلسلہ جاری رہےگا
یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ اور یمنی فورسز نے صوبہ مآرب کی مغربی پہاڑیوں پر مکمل کنٹرول حاصل کرتے ہوئے سعودی عرب ک فوجی اتحاد کا اس علاقہ سے صفایا کردیا ہے
کورونا وائرس دنیا کے 200 سے زائد ملکوں میں پھیل گیا ہے جس سے اب تک کم سے کم 56 ہزار افراد ہلاک جبکہ 10 لاکھ افراد متاثر ہو چکے ہیں اور 2 لاکھ 20 ہزار افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے باعث برطانیہ کے تمام اسکولز اور کالجز کے طلباء کو اس سال بغیر امتحان لیے نمبر دیئے جائیں گے۔ برطانیہ بھر کے اسکولز اور کالجز کے طلباء کو اس سال بغیر امتحان لیے نمبر دیے جائیں گے
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے " آب ہرگز نمی میرد " کتاب کے راوی مجاہد فداکار میرزا محمد سلگي کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔
پاک فضائیہ کا ایک سی -130 طیارہ دالبندین (بلوچستان ) سے زائرین کو لیکر اسکردو پہنچا، زائرین کو پاکستان اور ایران کی سرحد پر واقع تافتان میں عارضی طور پر رکھا گیا تھا۔
اسلامی جمہوریہ ایران نے ایرانی سفارتکاروں کے خلاف امریکی وزیر خارجہ کے بے بنیاد دعوؤں کے جواب میں کہا ہے کہ اب کوئی بھی تہران کے بارے میں امریکا کے جھوٹے دعوؤں پر یقین نہیں کرتا
اسرائیلی پولیس نے جمعے کی صبح بنی باراک نامی بستی کی ناکہ بندی کر دی ہے کیونکہ وہاں بسنے والے انتہا پسند صیہونی کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لئے نافذ سخت احکامات پر عمل کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں
صوبہ الانبار میں واقع عین الاسد چھاونی میں امریکی کمانڈروں اور مشیروں کو لایا جا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس چھاونی میں کئی طیارے اترے جن میں امریکی فوجی اور مشیر سوار تھے۔
پاکستان کے شہر کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں نماز جمعہ کے اجتماع سے منع کرنے پر شہریوں اور پولیس میں تصادم ہوا ہے کورونا وائرس کی وجہ سے نماز جمعہ کے اجتماع پر پابندی عائد ہے