کورونا وائرس 198سے زائد ملکوں میں پھیل گیا ہے جس سے اب تک 32 ہزار 232 افراد ہلاک جبکہ 6 لاکھ 85 ہزار 872 افراد متاثر ہو چکے ہیں اور ایک لاکھ 46 ہزار 400 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں
مصر کے صحرائے سینا میں مسلح افراد کے حملے میں مصری فوج کے تین اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق مسلح افراد نے صحرائے سینا کے بئر العبد کے علاقہ میں حملہ کرکے مصر کے 3 فوجیوں کو ہلاک کردیا۔
عوامی رضاکار گروپ نے وادی کے مختلف علاقوں خاص طور پر نوگام، سوناوری، اچھ گام، بڈگام، بالہامہ اور ماگام کے علاقوں کو سنیٹائز کیا عوامی رضاکار گروپ کی لڑکیاں اور لڑکے دن رات ماسک بنانے کیلئے محنت کررہے ہیں
حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے ہفتے کی رات اپنے ایک خطاب میں کہا کہ دنیا موجودہ حالات میں کورونا کو شکست دینے کے بعد ایک نیو ورلڈ آرڈر یا نئے عالمی نظام کی بنیاد رکھ سکتی ہے
اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل سلامی نے یوم پاسدار کی مناسبت سے کہا ہے کہ امریکہ کو اپنی فوج امریکہ کی سرحدوں کے اندر رکھنی چاہیے امریکی فوج کی ہمارے خطے میں کوئی ضرورت نہیں ہے
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحی السریع کا کہنا ہے کہ فوج اور عوامی رضاکار فورس کے ایئر ڈیفنس یونٹ نے یمن کے دارالحکومت صنعا پر حملہ کرنے کے مقصد سے پرواز کرنے والے سعودی جنگی طیاروں کو مار بھگایا۔
وزارت اوورسیز پاکستانیز کے مطابق زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایران سے زائرین کو لانےکے لیے اثرورسوخ استعمال نہیں کیا،خواجہ آصف کے الزامات سفید جھوٹ ہیں۔
عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی نے کہا ہے کہ وہ پوری قوت کے ساتھ کورونا کی نابودی کے لئے دیگر اداروں کے ساتھ میدان میں موجود رہے گی۔ ادھر حزب اللہ عراق نے کہا ہے