تقریب خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حماس کے سیاسی دفتر کے نائب سربراہ "خلیل الحیہ" نے سربراہ "یحییٰ السنور" کی شہادت کی خبر کی تصدیق کی ہے۔
تقریب خبررساں ایجنسی نے "فلسطین الیووم" نیوز سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر کی الازہر یونیورسٹی نے ایک بیان میں کہا ہے: صہیونی میڈیا کے جھوٹ اور ان کے ذہنوں میں فلسطینی مزاحمت کا چہرہ مسخ کرنے کی کوششیں ہیں۔
تقریب خبررساں ایجنسی نے "فلسطین الیوم" نیوز ویب سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اذانوم نے کہا: غزہ کے عوام کی اکثریت بھوک کا شکار ہے۔
حجۃ الاسلام ابو ترابی نے مزید کہا: عالم اسلام کے دانشمند رہبر کے طاقتور بازو کی حیثیت سے انہوں نے عالم اسلام میں اسلام کے خیمہ کو بلند کرنے میں بے مثال کردار ادا کیا اور وہ دس عظیم اقدار کے مجسم تھے۔
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد ایک بیان میں اعلان کیا کہ شہید اسماعیل ہنیہ کی جگہ یحییٰ سنوار کو تحریک کے پولیٹیکل بیورو کا نیا سربراہ منتخب کیا گیا ہے۔
اسرائیل کی دہشت گردانہ کارروائیوں اور جارحیت نے پورے خطے کو جنگ کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے لہذا سلامتی کونسل کو اس صورتحال پر ہرگز خاموش نہیں رہنا چاہیے۔
علاقے کی صورتحال اور صیہونی حکومت کے حملوں اور خطے کے خطرناک حالات کو دیکھتے ہوئے میں نے خطے کے ملکوں کا دورہ کیا ہے اور اردن اور مصر کے بعد میں یہاں ترکی پہنچا ہوں۔
سید عبدالملک الحوثی نے غزہ اور لبنان میں صیہونی حکومت کے جرائم کو خوفناک قرار دیتے ہوئے مسلمانوں اور عرب ممالک پر زور دیا کہ وہ امت اسلامیہ کے خلاف دشمنوں کی سازشوں سے ہوشیار رہیں۔
صیہونی حکومت کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں ایک آپریشن کے دوران حماس کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ یحییٰ سنوار کی شہادت کے امکان کی تحقیقات کر رہی ہے۔
حزب اللہ کے بیان میں کہا گیا ہے: "لبنان اور غزہ کے عوام کی حمایت میں، ہمارے مجاہدین نے اللبونه کی بلندیوں میں مرکاوا ٹینک کو گائیڈڈ میزائل سے نشانہ بنایا، جس کی وجہ سے وہ جل گیا اور اس کا عملہ ہلاک اور زخمی ہو گیا۔"
آج علی الصبح اسرائیلی میڈیا نے الارم سائرن کی آواز اور مقبوضہ فلسطین کے جنوب میں ڈرون حملے کے امکان کی اطلاع دی اور بعض ذرائع نے اردن کی سرحد کے قریب متعدد دھماکوں کی آوازیں سننے کی بھی اطلاع دی۔
مذکورہ وزارت نے 13 روز قبل سے غزہ کی پٹی کے شمال میں ہمہ گیر اور شدید محاصرے کی وجہ سے ایندھن اور ادویات کی شدید قلت کا اعلان کیا تھا اور اس اسپتال میں نومولود بچوں کے لیے ایک انسانی آفت سے خبردار کیا تھا۔
عراق میں شیعہ تنظیموں کے درمیان ارتباطی فریم ورک کے ایک رہنما نے اسلامی جمہوریہ ایران کی حکمت عملی کو جنگ کے دوران نفسیاتی حربہ قرار دیا ہے۔ جنرل اسماعیل قاانی کو منظر عام سے دور رکھ کر دشمن کو مخمصے میں مبتلا کیا گیا تھا۔
المیادین نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے اس ذریعہ نے کہا کہ اس قسم کے ریڈار سے بچنے والے بمبار طیاروں کا استعمال یمن کی فضائی حدود میں اپنے جنگجوؤں کو مار گرانے کے امریکی خوف اور یمن کے حیرت انگیز فضائی ہتھیار حاصل کرنے کے خوف کو ظاہر کرتا ہے۔
تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شہید سید حسن نصراللہ کے ہمراہ شہید ہونے والے ایرانی جنرل شہید عباس نیلفروشان کا جسد خاکی کربلا، نجف، تہران، قم اور مشہد میں تشییع جنازہ کے بعد تدفین کے لئے اصفہان پہنچا دیا گيا ہے۔
جمعرات 17 اکتوبر کو اپنے سوشل میڈیا ہنڈل ایکس پر جاری کی جانے والی ایک پوسٹ میں سید عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ہمارے خطے میں " پھوٹ ڈالو اور حکومت کرو" کی مذموم یورپی پالیسی کا دور ایک طویل عرصے سے ختم ہو چکا ہے۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...