تقریب خبررساں ایجنسی نے العربی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے رہنماؤں میں سے ایک محمود مرداوی نے شہید یحییٰ السنور کے جانشین کے انتخاب پر تبصرہ کیا۔
اس بیان میں کہا گیا ہے: مزاحمتی غزہ کی پٹی میں غاصب صیہونی حکومت کے ہاتھوں شہید یحییٰ السنوار کی شہادت پر ہم فلسطین کے صابر و مظلوم عوام اور فلسطینی مزاحمتی تحریکوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
چند گھنٹے قبل عراق کی اسلامی مزاحمت نے ایک بیان میں اعلان کیا تھا کہ آج (ہفتہ) ان ہلاکتوں کے جواب میں جو غاصب حکومت بچوں، خواتین اور بوڑھوں سمیت عام شہریوں کے خلاف کر رہی ہے، اس نے ڈرون کے ساتھ مقبوضہ علاقوں کے شمال میں ایک اہم ہدف پر حملہ کیا ہے۔
ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے یمن کے دارالحکومت صنعا اور صعدہ پر امریکا اور برطانیہ کے فضائی حملوں کو اقوام متحدہ کے منشور اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے اور ان کی مذمت کی ہے۔
رای الیوم نے مقبوضہ فلسطین اور اردن کی سرحد پر بحیرہ مردار کے قریب صہیونیوں کے خلاف 2 اردنی جوانوں کی شہادت کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ایک استاد اور ایک انجینئر نے الاغوار کے علاقے میں ایک بار پھر فلسطینیوں کے حق میں حالات کو بدل دیا ہے۔
تقریب خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ حماس کے سربراہ یحیی السنوار کی شہادت کے بعد فلسطینی تنظیموں نے صہیونی حکومت کے خلاف شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔
تقریب خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ عبرانی میڈیا نے خبر دی ہے کہ صہیونی حکومت نے حکم دیا ہے کہ قیساریا میں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے گھر کو نشانہ بنانے کی خبر شائع نہ کی جائے۔
تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے حماس کے سربراہ یحیی السنوار کی شہادت پر تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔
اپنے ایک انٹرویو میں ایران کے وزیر تجارت سید محمد اتابک کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے متعلقہ ادارے اس فیصلے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔
یحیی سنوار راہ آزادی فلسطین کے عظیم ہیرو اور ایسے حریت پسند قلمکار تھے جو بائیس سال غاصب صیہونیوں کی جیل میں رہے اور انھوں نے جیل میں ناول " کیل اور کانٹا" سمیت کئی کتابیں لکھیں اور جیل سے رہائی کے بعد غاصب صیہونی فوج کے ساتھ جنگ کے میدان میں شہید ہوئے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرنے دلاور جہادی کمانڈر یحیی سنوارکی شہادت پر رہبر انقلاب اسلامی، غزہ کے مظلوم اور پائیدار عوام اور دنیا کے سبھی حریت پسندوں کو تعزیت پیش کی ہے۔
فلسطین کے اسلامی جہاد کے بیان میں کہا گیا ہے: ہم اس بہادرانہ آپریشن کی تعریف کرتے ہیں جس کے دوران اردن سے ہیرو مقبوضہ فلسطین میں داخل ہوئے اور متعدد قابض فوجیوں کو زخمی کیا۔
تقریب خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لبنان کی حزب اللہ اسلامی مزاحمت نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے مقبوضہ شام کے گولان میں صیہونی حکومت کی ایک فوجی بیرک پر میزائل حملے کا اعلان کیا ہے۔
ترکی کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے ترکی کے ایک نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ کے امکان کے بارے میں کہا: کسی بھی صورت میں، ہم کسی ایسے تنازع کی حمایت نہیں کرتے جو ایران کے ساتھ پیدا ہو یا جنگ کا آغاز کرے۔
تقریب خبررساں ایجنسی نے شہاب ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے ایک بیان میں اس تحریک کے سیاسی بیورو کے سربراہ یحییٰ السنور کی شہادت پر تعزیت پیش کی ہے۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...