دینی مدارس کے حوالے سے اس بل پر جب انتخابات سے قبل پی ڈی ایم کی حکومت بنی تھی اُس وقت اتفاق رائے کے ساتھ یہی ڈرافٹ طے ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پھر کچھ قوتوں نے اس میں غیر ضروری مداخلت کی اور اس پر قانون سازی رک گئی ۔
شہید سید حسن نصراللہ نے دس محرم 2014 کے اپنے خطاب میں ظہور اور اس سے متعلق شخصیات جیسے سفیانی کا خروج اور سید خراسانی کے بارے میں اظہار خیال کیا تھا جس کے نکات مدرجہ ذیل ہیں
ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے رہنما انجینئر حمید حسین نے شام کے موجودہ اور غیر یقینی حالات کے پیشِ نظر، وہاں پر محصور 300 زائرین کی مشکلات اور مسائل کے بارے میں ترجمان دفترِ خارجہ کو آگاہ کیا
حوزہ علمیہ ایران کے سربراہ آیت اللہ علی رضا اعرافی نے کردستان کے اہلسنت ائمہ جمعہ و جماعت کے ایک وفد سے ملاقات میں کہا کہ آج کے دور میں نہ صرف اسلام بلکہ تمام دینی افکار کو حملوں اور خطرات کا سامنا ہے۔ انہوں نے تاکید کی کہ توحیدی ادیان، خاص طور پر مسلمانوں کو، ان حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے اتحاد اور تعامل کو فروغ دینا چاہیے۔