اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے یوم مسلح افواج کی آمد کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ایرانی سپاہ اور فوج باہمی تعاون سے ملکی دفاع کو مضبوط اور مستحکم بنانے میں ہمہ وقت مشغول ہیں۔
وزیرِ صحت نے کورونا وائرس سے صحتیاب مریضوں سے پلازما کو حاصل کرنے کے کام کی تفصیلات جانیں اور امید ظاہر کی کہ جلد ازجلد اتنا پلازما حاصل کیا جاسکے گا جو زیادہ سے زیادہ مریضوں کی جان بچانے کے کام آسکے
امریکا میں کورونا وائرس کی تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری ہے اور ہر روز کئی ہزار نئے کیسز ریکارڈ کئے جا رہے ہیں جس سے لگتا ہے کہ ٹرمپ حکومت اس وائرس کو مہار کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے۔
یمن کے نہتے اور مظلوم عربوں کے خلاف سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کا سلسلہ جاری ہے سعودی عرب نے تازہ وحشیانہ اور مجرمانہ بمباری میں یمن کے صوبہ صنعا کو نشانہ بنایا ہے
جرمنی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سعودی عرب سے منسلک وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے 5 داعش دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے چین کے وزير خارجہ وانگ یی سے ٹیلیفون پر گفتگو میں افغانستان کے امور اور کورونا کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران نے کورونا وائرس کی تشخیص کا ایک ایسا منفرد آلہ تیار کرلیا ہے جو کورونا وائرس سے متاثرہ شخص کو 100 میٹر کی دوری سے پہچاننے کی صلاحیت رکھتا ہے
سعودی عرب کی وزارت صحت کے ترجمان محمد العبد العالی نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب میں کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 5862 ہوگئی ۔ سعودی عرب کی وزارت صحت کے ترجمان نے کہا کہ ملک بھر سے گذشتہ 24 گھنٹوں ميں 439 نئے کیسز سامنے آئے ہیں
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس نازک صورتحال میں امریکی صدر کیجانب سے عالمی ادارہ صحت کے فنڈز کو روکنے پر اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ امریکہ کا یہ اقدام غیر ذمہ دارانہ اور انسانیت کیخلاف جرم ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے کابینہ کے اجلاس میں کورونا وائرس کے اقتصاد اور تجارت پر منفی اثرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے ساتھ بے روزگاری کا بھی مقابلہ کرنا چاہیے
امریکی کانگریس کی اسپیکر نینسی پلوسی نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی سے متعلق ٹرمپ کے اختیارات کو محدود کرنے کی قرارداد پر جسے مارچ کے مہینے میں امریکی کانگریس سے منظوری ملی تھی دستخط کئے ۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس سے نمٹنے میں ناکامی پر عالمی ادارہ صحت کے فنڈ روک دیئے ہیں جس پر ماہرین صحت نے اس فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔