وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بتایا ہے کہ کراچی کے ضلع وسطی میں ایک ہی شخص نے گھر کے 7 افراد کو کورونا وائرس سے متاثر کردیا۔مراد علی شاہ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 642 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جس میں 92 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی
پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کے آنے کا سلسلہ نہ رک سکا اور آج بھی مزید متاثرین کے سامنے آنے پر ملک میں مجموعی تعداد 4 ہزار 409 ہوگئی جبکہ اموات 64 تک پہنچ گئیں
کورونا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 4 لاکھ 35 ہزار 128 ہو گئی جبکہ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 14795 ہو گئی۔ جبکہ امریکی وزارت جنگ پنٹاگون میں کورونا میں 2 ہزار 657 فوجی اور اہلکار مبتلا ہوئے ہیں
امریکہ کے صدارتی امیدوار بننے کے ڈیموکریٹ پارٹی خواہش مند برنی سینڈرز نے صدارتی دوڑ سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا ہے۔ جس سے امریکہ کے سابق نائب صدر جوبائیڈن کے ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار بننے کی راہ ہموار ہوگئی ہے
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 88 ہزار 502 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 15 لاکھ 18 ہزار 773 تک پہنچ گئی ہے
عالمی ادارہ صحت نے امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے لگائے گئے جانبداری کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس وبا جیسی نازک صورت حال میں فنڈز روکنے کی دھمکی نامناسب رویہ ہے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پریس کانفرنس میں عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ اس ادارے کے فنڈز روکنے پر غورکریں گے
چین نے76 روزہ لاک ڈاؤن کے خاتمہ پر جشن منعقد کیا اور کورونا وائرس کو شکست دے کر ووہان شہر کھول دیا ہے۔ لاک ڈاؤن کے خاتمے سے کورونا کا گڑھ بننے والا ووہان شہر ایک بار پھر معمولی شہر میں تبدیل ہو گیا
کورونا وائرس دنیا کے 200 سے زائد ملکوں میں پھیل گیا ہے جس سے اب تک کم سے کم 80 ہزار افراد ہلاک اور 14 لاکھ 11 ہزار افراد متاثر جبکہ تقریبا 3 لاکھ کے قریب افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے کیسز 2 لاکھ تک پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سعودی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ کچھ ہفتوں میں سعودی عرب میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ تک جاسکتی ہے
ملیریا کی دوا کلوروکوئین کے کورونا وائرس کے مریضوں پر مضر اثرات دیکھتے ہوئے سویڈن کے ڈاکٹروں نے کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے اس کا استعمال بند کر دیا ہے۔
پاکستان کے شہر کراچی کے تاجروں نے 15 اپریل بدھ سے دکانیں کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔ آل سٹی تاجر اتحاد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 15 اپریل کو دکانیں کھول دیں گے
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزيرخارجہ محمد جواد ظریف نے ترک وزیر خارجہ چاوش اوغلو سے ٹیلیفون پر گفتگو میں کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں ترکی کی مدد کرنے پر آمادگی کا اظہارکیا ہے۔