پاکستانی سپریم کورٹ نے ہائی کورٹس سے قیدیوں کی رہائی سے متعلق اٹارنی جنرل خالد جاوید خان کی پیش کردہ سفارشات کو تسلیم کرتے ہوئے سندھ، اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے قیدیوں کی رہائی کے فیصلے کالعدم قرار دیتے ہوئے قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے
پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 577 سامنے آئے ہیں جس کے بعد کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4004 ہوگئی ہے جبکہ 54 افراد ہلاک ہوگئے ہیں
لاطینی امریکی ملک ایکوا ڈور میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی لاشیں طبی بحران اور بد انتظامی کے باعث سڑکوں پر پڑی ہیں۔ لاطینی امریکی ملک ایکوا ڈور میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 60 سے تجازو کر گئی ہے
پرواز پی کے 9814 پائلٹس کے انکار کے باعث منسوخ کی گئی۔ 161 پاکستانی عراق کے مختلف شہروں سے بغداد جمع ہوئے تھے جن کو خصوصی پرواز سے پاکستان لایا جانا تھا
یمن پر سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں کے حملے کے بعد ان علاقوں میں خوفناک دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔ ہونے والے تازہ ترین حملوں میں جانی اور مالی نقصانات کی ابھی تک کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے
جرمنی نے کورونا وائرس کویورپی یونین کےرکن ممالک کے لیے تاریخ کا سب سے بڑا بحران قراردیدیا ہے۔ اس حوالے سے جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل نے یورپی ممالک پر زور دیا کہ وہ خطے کو اس بیماری سے بچاننے کے لیے متحد ہوجائیں۔
امریکی صدر نے اپنے ملک میں کورونا بحران کی شدت کے پیش نظر اعلان کیا کہ اس وقت امریکہ جنگ کی حالت میں ہے اور اسے کورونا کے موضوع کو سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے
فرانس میں فٹبال کلب کے ڈاکٹر نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے پر خودکشی کرلی۔اطلاعات کے مطابق فرانس کے لیگ ون کلب ریمس کے ڈاکٹر برنارڈ زگونزالیز نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے پر خودکشی کرلی
کورونا وائرس سے متاثر برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کی حالت بگڑنے کے بعد اسے اب آئی سی یو میں منتقل کردیا گیا ہے۔ وزیر اعظم کی ذمہ د اری وزير خارجہ ڈومینک راب نے سنبھال لی ہیں
کورونا وائرس دنیا کے 200 سے زائد ملکوں میں پھیل گیا ہے جس سے اب تک کم سے کم 67 ہزار افراد ہلاک اور 12 لاکھ 80 ہزار افراد متاثر جبکہ تقریبا 3 لاکھ کے قریب افراد صحت یاب ہو چکے ہیں
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید ہزاروں افراد کورونا میں مبتلا ہوگئے۔ اس طرح اس ملک میں کورونا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 3 لاکھ 56 ہزار 7 ہو گئی جبکہ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر10467 ہو گئی
دنیا بھر سمیت پاکستان میں بھی کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور اس مہلک وائرس نے اب تک یہاں 3 ہزار 866 افراد کو متاثر کیا ہے جبکہ پاکستان کے معروف ماہر امراض جلد ڈاکٹرعبد القادر سومرو بھی کورونا سے ہلاک ہوگئے ہیں
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا کہ تمام ممالک اور حکومتوں کو یہ معلوم ہوناچاہیے کہ ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کے بغیر اس نازک صورتحال میں کورونا وائرس پر قابو نہیں پاسکیں گے
بحرین کے لاء (قانون) سے متعلق 19 گروہوں کے عالمی اتحاد نے آل خلیفہ کی حکومت سے آزادی بیان کے جرم میں گرفتار کرنے والوں کو رہا نہ کرنے پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلنے کے باوجود انھیں رہا نہیں کا گیا ہے
پاکستان کے معروف ماہر امراض جلد ڈاکٹر عبد القادر سومرو کورونا وائرس میں مبتلا ہونے بعد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ڈاکٹر عبد القادر سومرو کورونا وائرس کے مریضوں کو سہولیات دینے میں مصروف تھے
کینیڈا سے وطن واپس آنے والے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے دو پائلٹس میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے، دونوں متاثرہ کپتانوں کو لاہور کے نجی اسپتال منتقل کردیا گیا۔