تقریب خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ غزہ اور لبنان میں ہزیمت آمیز شکست کے بعد صہیونی مبصرین حزب اللہ اور حماس کے خلاف صہیونی فوج کے حملوں کو ناکام قرار دے رہے ہیں۔
تقریب خبررساں ایجنسی کے مطابق پاسداران انقلاب کے ڈپٹی کمانڈر انچیف جنرل علی فدوی نے المسیرہ ٹی وی کے ساتھ گفتگو میں کہا ہے کہ ہم، ایران کو آپریشن وعدہ صادق 3 سے روکنے کے لئے امریکا اور صیہونی حکومت کے پیشگی حملے کو بعید نہیں سمجھتے۔
رپورٹ کے مطابق ایوان نمائندگان میں ری پبلکن 188 اور ڈیموکریٹس 160 نشستوں پر کامیاب ہو چکے ہیں۔ امریکا کی 50 میں سے 27 ریاستوں میں ڈونلڈ ٹرمپ کامیاب ہوئے ہیں جبکہ 19 میں کمیلا ہیرس کو کامیابی ملی ہے۔
تقریب خبررساں ایجنسی کے مطابق صیہونی حکومت کے چینل 14 نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کی قومی سلامتی اتمار بین گویر نے نیتن یاہو کو دھمکی دی ہے کہ اگر وہ حزب اللہ کے ساتھ معاہدہ کرنا چاہتے ہیں تو وہ اتحاد کے ساتھ مل کر ان کی حکومت کو گرا دیں گے۔
لبنان کی ڈاکٹر یونین کے سربراہ یوسف بخاش نے الجزیرہ کے ساتھ انٹرویو میں بتایا کہ لبنان پر صیہونی حکومت کی جارحیت میں 22 ہسپتالوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
حضرت آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای نے صیہونی حکومت کی حمایت کرنے والے محاذ کو برائی کا محاذ قرار دیا اور فرمایا: برائی کے اس محاذ کے سامنے مزاحمت کا محاذ کھڑا ہے اور خدا کے فضل سے فتح مزاحمت کے اس محاذ کی ہے۔
حجۃ الاسلام ابو ترابی نے مزید کہا: عالم اسلام کے دانشمند رہبر کے طاقتور بازو کی حیثیت سے انہوں نے عالم اسلام میں اسلام کے خیمہ کو بلند کرنے میں بے مثال کردار ادا کیا اور وہ دس عظیم اقدار کے مجسم تھے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت علاقے کو تکفیری دہشت گردی، انتہاپسندی، منشیات کی اسمگلنک اور دیگر منظم جرائم کا سامنا ہے جس سے نمٹنے کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران انتہائی سنجیدہ ہے۔
اتوار کو تقریب خبر رسان ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صہیونی ٹیلی ویژن چینل 12 نے باخبر ذرائع کے حوالے سے اعلان کیا ہے کہ لبنان کی حزب اللہ کے آج کے راکٹ حملوں کے نتیجے میں 13 صہیونی زخمی ہوئے ہیں جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔
ناصر کنعانی نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ یہ اختلاف اور خلیج اتنی بڑھ گئی ہے کہ بعض لیڈران اور ماہرین اسرائیلی نظام حکومت کا شیرازہ بکھرجانے کی بات کرنے لگے ہیں۔
فلسطینی اتھارٹی نے ایک بیان میں تاکید کی ہے کہ مغربی کنارے کے شمالی علاقوں پر صیہونی حکومت کی جارحیت کا مقصد، فلسطینی قوم، ان کے وطن اور مقدس کے خلاف ہمہ گیر جنگ کے منصوبے کو پائے تکمیل پہنچانے کی غرض سے کی جارہی ہے۔
یمن کی تحریک انصار اللہ کے سیاسی دفتر سے جاری بیان میں لبنانی حزب اللہ کے جوابی حملے کو سراہتے ہوئے کہا گیا ہے: ہم حزب اللہ اور اس کے سکریٹری جنرل کو آج صبح اسرائیلی دشمن کے خلاف کئے گئے دلیرانہ حملے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے سنیچر کو روضہ حضرت شاہ عبدالعظیم الحسنی میں صحافیوں کے ساتھ مختصر گفتگو میں وضاحت کی کہ وہ پابندیوں کے خاتمے کے مذاکرات انجام دینے کی کوشش کریں گے لیکن اس سلسلے میں نہ جلدبازی کریں گے اور نہ ہی بلاوجہ کی تاخیر سے کام لیں گے۔
گزشتہ ہفتے امریکہ کی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات سے آگاہ دس ذرائع نے خبر دی ہے کہ غزہ میں اسرائیلی رجیم کی مستقبل میں فوجی موجودگی اور فلسطینی قیدیوں کی رہائی پر اختلافات جنگ بندی معاہدے میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔