اسلامی جمہوریہ ایران کی سرحد کے ساتھ تفتان کیمپ میں مقیم سابق اور موجودہ رہائشیوں کا کہنا ہےکہ قرنطینہ کیمپ میں پانی کی قلت ہے اور واش رومز اور اسی طرح غذائی اور طبی اشیاء اور وسائل کی سہولت میسر نہیں جس سے زائرین کو سخت مشکلات کا سامنا ہے
مجمع جہان تقریب مذاہب اسلامی کے سربراہ حمید شھریاری کی جانب سے حجت الاسلام و المسلمین سالاریان کے انتقام پر تعزیتی پیغام جاری کیا ہے جس کا متن درج ذیل ہے
پاکستان کے وزير خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایران کے خلاف امریکہ کی ظالمانہ پابندیوں کو ایک بار پھر ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کورونا وائرس کا مقابلہ کررہا ہے اور ایسے سخت شرائط میں ایران کے خلاف اقتصادی پابندیوں کا فوری طور پر خآتمہ ہونا چاہیے
پاکستان کے شہر کراچی میں پولیس نے وفاقی تحقیقاتی ادارے " ایف آئی اے" کی مدد سے شہر میں بھارتی خفیہ ایجنسی " را " کے بڑے نیٹ ورک کو پکڑنے کا دعوی کیا ہے۔
افغان فوج کی ایک چیک پوسٹ پر طالبان دہشت گردوں کے حملے میں 25 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق افغانستان کے صوبے زابل میں واقع فوجی چیک پوسٹ پر طالبان دہشت گردوں نے حملہ کر دیا
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوتریس نے کورونا وائرس کے حوالے سے دنیا کے نام اہم پیغام میں کہاہے کہ یہ بینکنگ بحران نہیں بلکہ بینکوں کو بھی حل کا حصہ بننا ہوگا،یہ انسانی المیہ ہے ہمیں افراد پر توجہ مرکوز کرنا ہے
اسلام آباد ہائیکورٹ نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے اڈیالہ جیل سے معمولی جرائم میں ملوث اور 7 سال سے کم سزا والے قیدیوں کی رہائی کا حکم جاری کردیا ہے۔
صوبہ خیبرپختونخوا کےاورکزئی قبائلی علاقے ارغونجا میں کل رات مسلح افراد نے تھانے پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 2 سکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوگئے
ایران کے وزیر دفاع نے مستقبل کے چیلنجوں اور خطرات کو مد نظر رکھتے ہوئے، جدید ترین اور نت نئی ٹیکنالوجیوں تک رسائی کو ملک کی وزارت دفاع کی اہم ترین ترجیح قرار دیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے امریکہ کی اقتصادی دہشت گردی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس نے امریکہ کی ظالمانہ پابندیوں کی حقیقت کو دنیا کے سامنے نمایاں کردیا ہے۔
دمشق میں سرکاری خبررساں ایجنسی سانا نے بتایا ہے کہ ترک فوج اور اس کے حمایت یافتہ دہشت گردوں نے حلب کے علاقوں مرعناز، المالکیہ، العلقمیہ اور منغ پر درجنوں راکٹ داغے ہیں
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ڈپٹی کمشنر نے کورونا وائرس کے پھیلنے کے خطرات کے پیش نظر اسلام آباد نے 10 سے زائد افراد کے ایک جگہ جمع ہونے پر پابندی عائد کردی ہے
پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخواہ میں سعودی عرب اور دبئی سے آنے والے 2 افراد کی کورونا وائرس کے نتیجے میں ہلاکت کے بعد سخت اقدامات کرتے ہوئے مردان کی یونین کونسل منگا کو غیر معینہ مدت کیلئے لاک ڈاؤن کردیا گیا ہے
افغانستان میں میں سرگرم طالبان دہشت گردوں نے کورونا وائرس کے سامنے ہتھیار ڈالتے ہوئے طبی عملے سے طالبان کے زیر کنٹرول علاقوں میں کورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں تعاون کرنے کا اعلان کیا ہے۔