نجف اشرف میں بزرگ مرجعہ عالی قدر آیت اللہ سید علی سیستانی حفظہ اللہ تعالی نے عراق میں کورونا وائرس کے باعث ایجاد ہونے والی صورتحال کے پیش نظر رمضان مبارک کے موقع پر گھروں پر رہنے کا فتوا دیا ہے
یمن کے صوبے حضرموت کے علاقے الحشر کے حوالے سے سامنے آنے والی رپورٹ سے بخوبی دکھائی دیتا ہے کہ جارح سعودی اتحاد حضرموت اوراس علاقے کے عوام کو کورونا وائرس میں مبتلا کرنے کی کوشش کررہا ہے
عراقی کردستان کے سربراہ کا کہنا تھا کہ جس وقت داعش نے عراق پر چڑھائی کی اور وہ کردستان کے قریب ہونے لگا تو سب سے پہلے شہید سلیمانی نے ان سے رابطہ کر کے مدد کرنے کے لئے اپنی آمادگی کا اعلان کیا
برطانیہ میں رواں ماہ کے دوران وائرلیس ٹاورز اور ٹیلی کام کے دوسرے سامان کو جلانے اور نقصان پہنچانے کے 30 سے زائد واقعات پیش آئےہیں۔ ان واقعات میں وہ افراد ملوث ہیں جو کورونا وائرس کو فائیو جی ٹیکنالوجی سے جوڑتے ہیں۔
امریکہ کی وزارت خارجہ نے جمعے کی شب ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی حزب اللہ کے کمانڈر محمد کوثرانی کے بارے میں اطلاعات فراہم کرے گا اسے 10 ملین ڈالر کا انعام دیا جائے گا
پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید کیس سامنے آنے کے بعد کورونا وائرس کے مریضوں کی کُل تعداد 4 ہزار 793 ہو گئی ہے، جبکہ اس سے انتقال کرنے والے افراد کی تعداد 72 ہو چکی ہے۔
پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سمندر پار ہزاروں پاکستانی وطن واپسی کے منتظر ہیں۔ شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت وزارت خارجہ میں اجلاس ہوا جس میں سمندر پار وطن واپسی کے منتظر پاکستانیوں کی جلد واپسی کے عمل کا جائزہ لیا گیا
ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد میں اب تک سب سے زیادہ اضافہ ہوا اور 1000 سے زائد افراد اس وبا میں مبتلا ہوئے جبکہ اس دوران 40 افراد کورونا کے سبب مارے بھی گئے
یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے سیاسی شعبہ کے رکن نے سعودی عرب کی طرف سے یکطرفہ جنگ بندی کے اعلان کو دھوکے اور فریب پر مبنی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب صوبہ مارب میں اپنے فوجیوں سے دباؤ کم کرنے کی کوشش کررہا ہے
عراقی حکومت کی کابینہ تشکیل دینے میں عدنان الزرفی کی ناکامی اور عراقی گروہوں اور شخصیات کے مابین مصطفی الکاظمی کو وزارت عظمی کے لئے نامزد کئے جانے پر اتفاق رائے ہو جانے کے بعد عراقی صدر برہم صالح نے نو اپریل کو عراق کے سیاسی گروہوں اور اعلی رتبہ عہدیداروں کی موجودگی میں مصطفی الکاظمی کو نئی کابینہ تشکیل دینے کی ذمہ داری سونپ دی۔
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کورونا وائرس کے بارے میں حقیقت چھپانے کے تعلق سے چین کے خلاف امریکی وزیر خارجہ کے الزام کو سختی کے ساتھ مسترد کر دیا ہے