ایرانی صدر پزشکیان نے عمان کے وزیرخارجہ سے ملاقات کے دوران کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران تمام مسلمان ممالک کو آپس میں امن اور صلح سے رہنے کا پیغام دیتا ہے
حزب اللہ نے ایک بیان جاری کرکے اس تحریک کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل کی تقرری سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تنظیم کے داخلی ڈھانچے میں تقرریوں سے متعلق سوشل میڈیا میں زیر گردش خبریں درست نہیں ہیں
پاراچنار کے عوام سے اظہار یکجہتی کے لءے پاکستان کے اکثر علاقوں میں دھرنے جاری ہیں جن میں کراچی، لاہور، کوئٹہ، گلگت بلتستان قابل ذکر ہیں۔ کراچی کے مختلف علاقوں اور مرکزی شاہراؤں پر 13 مقامات پر دھرنے جاری ہیں جس میں مزید علاقوں میں اضافہ متوقع ہے
مونگ پھلی کے کاشتکار امریکی صدر جمی کارٹر کو امن کا نوبل انعام ضرور دیا گیا لیکن امریکی تاریخ میں سب سے زیادہ عالمی انتشار انہی کے دور حکومت میں پھیلا جس میں روس کے ساتھ اختلافات کو ہوا دینے جیسے موضوعات شامل ہیں۔
مزاحمتی تحریک کے سکیورٹی اداروں اور ایران کے خفیہ ایجنسیوں کی مشترکہ تحقیقات سے ثابت ہوا ہے کہ یہ دہشت گردانہ کارروائی 7.5 کلو گرام وزنی دھماکہ خیز مواد کے حامل گائیڈڈ میزائل سے کی گئی تھی
ملک بھر میں منعقد ہونے والی عظیم الشان ریلی میں عوام بڑی تعداد میں شریک ہیں۔ اس موقع پر ریلی میں شریک افراد نے امریکہ مردہ باد، اسرائیل مردہ باد اور اللہ اکبر، خامنہ ای رہبر کے فلک شگاف نعرے لگائے
صہیونی میڈیا کے دعوے کے مطابق تقریباً 1:30 بجے اس آئی ای ڈی بم کو دھماکا سے اُڑا دیا گیا جس سے کمرے کی بیرونی دیوار میں ایک سوراخ پڑ گیا اور پورا کمپاؤنڈ ہل کر رہ گیا تھا لیکن جو مقصد تھا وہ پورا ہوگیا یعنی اسماعیل ہنیہ اب اس دنیا میں نہیں رہے
اسلامی جموریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر میجر جنرل حسین سلامی نے المسیرہ ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے فلسطین کے دفاع میں یمن کے کردار کو سراہا۔
غزہ میں صہیونی حکومت کے مسلسل مظالم کے بعد مشرق وسطی سمیت دنیا کے مختلف خطوں میں صہیونی حکومت کے خلاف اور فلسطینی عوام کے حق میں احتجاجی مظاہرے ہورہے ہیں
خطے کے حالیہ واقعات عالمی استکبار کی پالیسیوں کا شاخسانہ ہیں جس کی قیادت شیطان بزرگ امریکہ کر رہا ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ شام میں جو کچھ ہوا وہ امریکی اور صیہونی منصوبے کا نتیجہ ہے۔
گذشتہ روز مجلس وحدت المسلمین کے مرکزی رہنما علامہ حسن ظفر نقوی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ گزشتہ 90 روز سے پاراچنار میں سڑکیں بند ہیں، جس کی وجہ سے اشیائے ضروریہ اور ادویات کی قلت ہو گئی ہے
اسرائیلی فوج نے کمال عدوان اسپتال کے ڈائریکٹر حسام ابو صفیہ سمیت درجنوں افراد کو تفتیش کے لیے حراست میں لے لیا ہے، جب کہ فوجیوں کی جانب سے طبی سہولت کو زبردستی خالی کرنے کے بعد بہت سے مریضوں کی قسمت کا علم نہیں ہے
تقویٰ ایک چراغ ہے اور انسانی زندگی کو آلودگی سے بچاتا ہے/ دشمن کو بڑا کرنا اور محاذ حق کو نیچا دکھانا دشمنانہ عمل ہے/ شام کا مستقبل بہت مبہم ہے/ ہمارے مسلح افواج کسی خوف میں مبتلا نہیں ہے، وہ مکتب عاشورہ کے تربیت یافتہ ہیں/ جنرل سلیمانی ایک بے مثال کمانڈر تھے جن کا کوئی نعم البدل نہیں تھا
شام اور دیگر ممالک پر صہیونی جارحیت کا مقصد خطے کے ممالک کے وسائل پر قبضہ کرنا ہے۔ شام سمیت پورے خطے کو لوگوں کو چاہئے کہ صہیونی حکومت کو اپنا دشمن سمجھیں
پانچ فلسطینی صحافی اور نامہ نگار جو غزہ کی صورت حال کا جائزہ لے رہے تھے قدس ٹی وی کی براہ راست نشریات کے دوران گاڑی پر ہونے والے صیہونی حملے میں شہید ہو گئے